Skip to main content

Must read Terms of Service & Privacy Policy and be at least 18

Must read Terms of Service & Privacy Policy and be at least 18

WriteAPrisoner.com – ایک ایسی سائٹ ہے جو حقیقی قیدیوں کی حقیقی دوست تلاش کرنے کے سلسلے میں مدد کرتی ہے۔  یکا و تنہا مرد اور خواتین قیدی کی قابل ذکر تعداد ہم سے رجوع کرتی ہے تاکہ جیل کی دیوراروں سے باہر دوست تلاش کر سکیں۔  اس سائٹ پر جن افراد سے آپ ملنے والے ہیں وہ ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں - عمر میں، کہ جہاں وہ "رہتے ہیں"، اور اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ، وہ جیل میں کیوں ہیں۔  ان سب میں جو ایک بات مشترکہ ہے وہ ناقابل برداشت تنہائی اور دوستی کی دردمندانہ آرزو ہے۔
فیڈرل/ریاستی اصلاحی قید خانوں، کاؤنٹی جیل خانوں، اصلاحی سہولیات اور خارجی اور بیرون ملک میں موجود قید خانے کے بھلا دیئے گئے ہزاروں مرد و خواتین قلمی دوستوں کو اشد امید ہے کہ وہ ایسی خط و کتابت کریں جو دوستی، رومانس، یا قانونی مدد پر منتہی ہو۔  مقیم افراد کے کلاسفائیڈ اشتہارات دراصل ذاتی اشتہارات ہیں جن میں تصویریں بھی شامل ہوتی ہیں۔  یاد رکھیں، اس حقیقی دنیا میں، آن لائن گپ شپ اور ای میل کی سہولت ان قیدیوں کو دستیاب نہیں ہے کیونکہ ان کی کمپیوٹرز تک رسائی نہیں۔  آپ کی سبک رفتار میل اور خطوط ایسی محبوب یادگاریں ہیں جو انسانی حقوق اور زندگی کی بحالی کو بڑھاوا دیتے ہیں درصورتیکہ آپ قیدی قلمی دوستوں کو کچھ لکھ بھیجیں۔  اس کے علاوہ، یہ سائٹ آپ کو ایک واپسی پتے کے ساتھ آپ کا پہلا پیغام ای میل کرنے کا موقع دے گی۔  ہم اسے پرنٹ کر کے براہ راست مقیموں کو بھیج دیں گے، اور یوں آپ کو ڈاک ٹکٹ کے خرچ کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔
قیدی مرد و خواتین جو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں شاذ و نادر ہی انہیں خطوط موصول ہوتے ہیں اور وہ اپنے پورے دن میں سے 23 گھنٹے اپنے سیل میں گزار دیتے ہیں۔  کچھ تو اس موت کے گھاٹ پر اپنی موت کی راہ دیکھتے ہیں۔  جبکہ دیگر افراد قید تنہائي میں اپنی حیات کی رونق ہی کھو بیٹھتے ہیں۔ اس سائٹ پر آپ کو سیاسی اور جنگی قیدی بھی ملیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک قلمی دوست ہی ان کا واحد تعلق ہو۔  قید میں بند افراد کی حمایت تقریبا ناممکن سی بات ہوتی ہے، بالخصوص موت کی سزا پانے کے بعد ان کے لئے مخصوص قید خانوں میں موجود افراد کے لئے جو حتی کہ دیگر مقیم افراد سے بھی یکسر لاتعلق ہیں۔  ہو سکتا ہے کہ قیدی قلمی دوستوں کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہی آپ کی پوری زندگی کا سب سے بڑا بے لوث عمل ہو جسے آپ انجام دیں گے۔ برائے مہربانی کیا آج ہی آپ کسی قیدی کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے اسے کچھ تحریر کریں گے؟

WriteAPrisoner.com درج کریں​